Uncategorized

عالم اسلام استعماری سازشوں کی زد میں ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ روحانی انقلاب ہی امن کا بہترین ذریعہ ہے، عالم اسلام استعماری سازشوں کی زد میں ہے، اسلامی دنیا کے مسائل پر غور کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، امریکہ بھارت اور اسرائیل اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

زرائع کے مطابق ترنول شریف میں سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ریاض حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محبت رسول ﷺہی تمام مسلمانوں کو متحد کر سکتی ہے، مسجد نبوی کے باہر دھماکہ کرنیوالے سفاک تکفیری دہشتگرد اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ﷺکے نفاذ سے ہی تمام مسلمانوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، صوفیاء کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں، بھارت اپنی فوج کشمیر سے نکالے، آج مقبوضہ کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی بننا چاہتا ہے، کشمیری عوام آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button