Uncategorized
مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب کی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل بروز جمعرات کو ملتان میں طلب کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان سید محمد ثقلین نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے سلسلے میں جاری عوام رابطہ مہم اور بالخصوص 7 اگست کو برسی شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے، جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے دورہ جات کا شیڈول بھی مرتب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران جتنی مرضی کوششیں کرلیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال سے شروع ہونے والی یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔