Uncategorized

دہشتگردی، کرپشن نا انصافی اور نااہل حکمران پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، طاہرالقادری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم اس خوش فہمی سے باہر نکل آئے کہ نیب پانامہ کے چوروں کا احتساب کرے گا، نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے ججز کے ریمارکس آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں، کرپشن کی روک تھام کے قوانین صرف کمزوروں کیلئے ہیں، دہشتگردی، کرپشن نا انصافی اور نااہل حکمران پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں رہنماؤں سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بربریت سے لے کر بچوں کے اغوا کی وارداتوں، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تک ظلم کا بازار گرم ہے، کوئی ادارہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا، گورننس کا ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا، ہم چپ نہیں رہیں گے، ظلم کے اس راج کیخلاف عوام کو متحرک کریں گے 31 جولائی کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد دہشتگردی کے خاتمہ، حقیقی جمہوریت کے قیام اور انصاف کے بول بالا کیلئے ہے، مٹھی بھر خاندانوں نے آئین و قانون، اقتدار اور اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، موجودہ نظام چوروں اور لٹیروں کو تحفظ دے رہا ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متفقہ ٹی او آرز کا نہ بننا اس کا کھلا ثبوت ہے، یہ پارلیمنٹ بھی حکمرانوں کے سامنے بے بس ہے، 2 سال سے 14 شہدا کے ورثا جن میں یتیم بچے بھی شامل ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے منتظر ہیں مگر انصاف کا کوئی ادارہ آواز نہیں سن رہا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button