Uncategorized

نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے، قائم علی شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے، پورے سندھ کی توقعات ان سے ہیں۔

زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے، مراد علی شاہ میرے پرانے ساتھی کے بیٹے ہیں، اپنے دوست اور پرانے ساتھی کے بیٹے کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ ہماری لیڈر شپ کی چوائس ہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی عوام سے کمٹمنٹ ہے ان توقعات پر پورا اتریں گے۔ قائم علی شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ زیادہ نہیں بولنا چاہتے کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتا ہے، کبھی کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button