Uncategorized

شیخوپورہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی،لشکرِ جھنگوی کے 7 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، 3 دہشتگرد فرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی ٹی ڈی کی شیخوپورہ کے علاقہ میں تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں 7 تکفیری دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ چک 4 تھانہ بھکھی میں سی ٹی ڈی کو ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی اور سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کے موجودگی کی اطلاع ملی جس پر رات گئے سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 7 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق جہنم واصل ہونے والے تکفیری دہشتگردو ں کے قبضہ سے 4 کلاشنکوفیں، 5 پستول، بھاری مقدار میں گولیاں، بارودی مواد اور اہم مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے فرار ہونیوالے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شیخوپورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تکفیری دہشتگرد لاہور اور شیخوپورہ میں تخزیب کاری کرنا چاہتے تھے۔ تکفیری دہشتگردوں کی لاشیں مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button