Uncategorized

سید ذین رضا رضوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے دوبارہ سیکریٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سابق سیکریٹری جنرل برادرذین رضا رضوی دوبارہ تین سال کےلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کےسیکریٹری جنرل برادر سید میثم عابدی نے کیا۔اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے نئے سیکرٹری جنرل کے لئے دو نام پیش کئے گئے، جن میں برادر ذین رضا رضوی اور برادر عسکری رضوی کے نام شامل تھے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سےبرادر سید ذین رضا رضوی کو ایک بار پھر اگلے تین سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ مبشر حسن نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے دبارہ منتخب ہونے والے سیکرٹری جنرل برادر ذین رضا رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل برادر میثم عابدی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی،سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر،علامہ مبشر حسن کے علاوہ دیگر ضلعی رہنمائوں،ضلعی شوریٰ کے اراکین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button