پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، سرچ آپریشن کے دوران 2 تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پشاورمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قاضی کلے اور یکہ توت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے دو تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک طالبان کا مقامی کمانڈر بتایا جاتاہے۔

زرائع کے مطابق پولیس نے یکہ توت میں تکفیری دہشتگرد اسماعیل کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کیا تو اس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور قریبی مکان میں چھپ گیا۔ پولیس پارٹی نے فائرنگ کی آڑ میں مکان میں داخل ہوکر تکفیری دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد اسماعیل ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے قبضے سے 2 دیسی ساختہ بم، ڈھائی کلو بارودی مواد، 2 ڈیٹو نیٹرز، 2 ہینڈ گرنیڈ، نائن ایم ایم پستول، کارتوس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ قاضی کلے سے سفیر اللہ نامی تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تکفیری دہشتگرد ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کا مقامی کمانڈربتایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button