Uncategorized

کراچی,فوجی گاڑی پر حملے میں شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہ ہوتے، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گاڑی پر ہونے والے حملے سے متعلق شہری تعاون کرتے تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں، صرف جولائی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں 490 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، اور ہر روز 3 سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا رہا ہے، پولیس کی کارروائیوں کی بدولت ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد فرید صابری قتل کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی اسے منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ اگر چند روز قبل پاک فوج کے اہلکاروں پر کئے گئے حملے میں عوام تعاون کرتے، تو دہشتگرد فرار نہیں ہو سکتے تھے، لائسنس والا اسلحہ گھر میں سجانے کیلئے نہیں ہوتا، شہری اسے اپنے دفاع کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ناظم آباد میں 2 ڈاکوؤں کو مارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button