پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر تکفیری دہشتگردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کے بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button