کراچی،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 3 تکفیری دہشتگردوں کو 14 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 تکفیری دہشت گردوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں سیف الرحمن عرف بڈھا، تاج محمد اور عادل کو پیش کیا ۔اطلاعات کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار ہونے والے تینوں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سوات سے ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تین تکفیری دہشتگردوں میں ایک تکفیری خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے معزز عدالت کے جج سے گزارش کی کہ مذکورہ تکفیری دہشتگردوں سے مزید تفتیش کرنی ہے، جس کے لئے تکفیری دہشتگردوں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ھوالے کیا جائے، اس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالے کے جج نے پولیس کے درخواست منظور کرتے ہوئے تینوںتکفیری دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لیے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔