پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کوئٹہ ، خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بجھوا دیا گیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلام آباد: سانحہ سول ہسپتال کے خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوا دیا گیا ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے فیس اسکریننگ جاری ہے ، سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریش کر کے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سانحہ سول ہسپتال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 150 افراد کی فیس اسکریننگ کی جا چکی ہے اور شاخت کا عمل جاری ہے ۔ تاہم تحقیقات میں خود کش بمبار کی شناخت میں کامیابی تاحال نہیں مل سکی جس پر خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بجھوا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی زیر صدارت آج دوسرے روز بھی اہم اجلاس ہو گا جس میں واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ آفسران کی جانب سے سانحہ سول ہسپتال پر جے آئی ٹی بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ دوسری جانب سیکورٹی کو مزید موثر بناتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں بشتر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ واقعے کے بعد مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button