Uncategorized
دہشت گردی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے امن کو برباد کرنے کی سازش ہے، سمیرا ملک
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وطن دشمن عناصر نے ایک بار پھر سرزمین کوئٹہ پر انسانی خون کی ہولی کھیل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے امن کو برباد کرنے کی سازش کی ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خوشاب کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی رہنما کا کہنا تھا کہ اس المناک سانحہ کے دوران شھید ہونیوالے قانون دانوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت سفاک قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائے گی۔