پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں القاعدہ و طالبان کے مضبوط نیٹ ورک کا انکشاف
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی سے کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشت گرد عبد السمیع خان نے دوران تفتیش اپنے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کالعدم دہشتگرد گروہوں القاعدہ اور طالبان دہشتگرد وں کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔
زرائع کے مطابق کراچی سے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القائدہ کے گرفتار تکفیری دہشتگرد عبدالسمیع نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ کوئٹہ کی بیشتر مساجد کے پیش امام طالبان دہشتگرد نیٹ ورک کا حصہ ہیں، مذکورہ پیش امام نوجوانوں کو افغانستان تک رسائی اور راہداری فراہم کرتے ہیں۔ تربیت کے لیے نوجوان کو افغانستان لے جانے اور وہاں سے پاکستان لانے کے لیے گائیڈ رکھے ہوئے ہیں ، کراچی میں بھی طالبان دہشتگردوںاور ان کے سہولت کار ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد عبد السمیع خان نے انکشاف کیا کہ بے شمار طالبان دہشتگرد مختلف شعبہ جات میں ملازمت کر رہے ہیں۔ عام شہریوں جیسی زندگی بسر کرنے والے متعدد طالبان دہشتگرد ،دیگر تکفیری دہشتگردوں کے لیے پیغام رسانی کا کام انجام دیتے ہیں۔
کراچی سے القائدہ کے گرفتار تکفیری دہشتگرد نے پاکستانی سرحدوں کے قریب افغانستان میں سعودی نمک خوار عالمی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا۔تکفیری دہشتگرد عبد السمیع نے بتایا کہ افغانستان میں اس کی موجودگی میں 3 لوگوں کو قتل کیا ، افغانستان میں مقامی تکفیری دہشتگردوںوں کا بڑا گروپ سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی طرف مائل ہے۔ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں سے تنگ طالبان دہشتگردوںکی ایک بڑی تعداد پاکستان آچکی ہے اورمختلف شہروںکی گنجان آبادیوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔