پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، ایف سی اہلکاروں سے مقابلے میں 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک جہنم واصل، 2 اہلکار زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی اور تکفیری دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ، جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (آہلسنت و الجماعت) کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، تو ایک مکان میں چھپے تکفیری دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں تین تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے دو رائفل، ایک کلاشنکوف، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ مارے جانے والے تکفیری ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button