Uncategorized

محرم کی آمد سے قبل ہی پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا عزاداری کے خلاف استعمال

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پنجاب میں سعودی نمک خوار شریف برادران کی حکومت نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی گزشتہ سال کی طرح ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان کو عزاداری اور عزاداروں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں فورتھ شیڈول میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر شامل کئے گئے شیعہ علماء،زاکرین اور مجالس و جلوس ہائے عزاء کےبانیان، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے نام کی فہرستیں ازسرنو مرتب کرنے کے غرض سے پنجاب بھر کے اضلاع سے 15 یوم کے اندر رپورٹس طلب کر لیں ہیں۔

زرائع کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال ایک بار پھر سعودی نمک خوار شریف برادران کی پنجاب حکومت نے عزادارئی سید الشھداءؑ کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کا استعمال شروع کریا ہے۔اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے تناظر میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (انٹرنل سکیورٹی) کی جانب سے ڈویژنل کمشنرز اور 36 اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع اور تحصیلوں میںمنعقد ہونے والی مجالس و جلوس ہائے عزاء،علماء و زاکرین عظام،مجالس و جلوس ہائے عزاء کے پرمٹ ہولڈرز کی بابت ازسرنو معاملات کا جائزہ لیںاور ان تمام علماء و زاکرین عظام اور مجالس و جلوس ہائے عزاء کے بانیان و پرمٹ ہولڈرز کے ناموں پر مبنی فہرستیں ترجیحی بنیادوں پر محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کریں کہ جو نام گزشتہ سال فورتھ شیڈیول میں ڈالے گئے تھے،تاکہ ان ناموں اور دیگر وہ نئے نام جو متعلقہ ضلع دے گا کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی سی اوز، فورتھ شیڈیول میں شامل علماء و زاکرین عظام کی اپنے اپنے اضلاع میں داخلے پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں،اسکے علاوہ اس سال سے شروع ہونے والی مجالس و جلوس ہائے عزاء کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی نمک خوار اور شیعہ دشمن پنجاب کی شریف برادران حکومت نے اپنے تکفیری آقائوں کی خوشنودی کے لئے مجالس و جلوس ہائے عزاء پر غیر قانونی و غیر اخلاقی پابندیوں اور علماء و زاکرین عظام کے نام فورتھ شیڈیول میں ڈال کر ضلع بدری کے احکامات جاری کئے تھے۔ اسکے ساتھ ساتھ لاہور، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ،گجرات اور دیگر اضلاع میں مجالس و جلوس ہائے عزاء پر پولیس گردی اور مجالس و جلوس ہائے عزاء کے بانیان،پرمٹ ہولڈرز اور منتظمین کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آرز کاٹ کاٹ کر انکو گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button