ملک بھر میں تکفیری دہشتگرد عناصرکیخلاف کومبنگ آپریشن جاری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سانحہ کوئٹہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا، کومبنگ آپریشن کے تحت چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سیکیورٹی ادارے نے سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے، ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، انکے قبضےاسلحہ بھی ملا ہے۔
اٹک میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس مقابلہ ہوا، ایلیٹ فورس کی بھرپور کارروائی میں ایک زخمی ملزم سمیت آٹھ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پشاور سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ریاض خان گرفتار کر لیا گیا، اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔ قبائلی علاقے منڈی خیل میں سرچ آپریشن کے دوران چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کےقبضےسےکلاشنکوف،خودساختہ گن، پسٹل سینکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، کارروائی میں ایک سو چودہ افراد گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔