Uncategorized

لاہور، خانہ فرہنگ میں جشن ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خانہ فرہنگ ایران لاہور میں جشن ولادت حضرت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا۔ ایران سمیت پوری دنیا میں دھہ کرامت منایا جا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق دھہ کرامت کی تقریبات حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام اور ان کی بہن حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت کے طور پر منائی جاتی ہیں۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں بھی جشن ولادت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام اور جشن ولادت حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے سیشن میں 15 سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیاں حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا کی شان میں منقبت اور قصیدے پڑھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں پورے لاہور سے مختلف سکولز اور مدارس کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کے اساتذہ، والدین اور خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ججز کے فرائض مشہور منقبت منقبت خواں اور سوزخواں منصور جعفری اور محمد افضل ایمانی نے انجام دئیے۔ کاظم رضا نے پہلی پوزیشن، محمد رضا نے دوسری اور کاظمہ زینب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشنیں حاصل کرنیوالے بچوں کو نقد انعامات دئیے گئے۔

دوسرے سیشن میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام اور ان کی بہن حضرت معصومہ قُم سلام اللہ علیھا کے جشن ولادت سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آئمہ کرام کی سیرت کے بارے میں اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ امام علی رضاؑ اہلبیت کے ان اماموں میں سے ہیں جنہوں نے عمومی طور پر اپنی دانش اور علم اور اپنے شاگردوں کی تعلیم وتربیت اور مختلف موقعوں پر کئے جانیوالے سوالات اور جوابات، مباحثات اور علمی مناظروں کے ذریعہ اسلامی فکر کو مالا مال کیا۔ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ ان آئمہ نے کسی دانشمند سے سبق لیا ہو بلکہ ان کی دانش کا سرچشمہ ان کے جد بزرگوار حضرت آنحضرت تھے جن سے انہوں نے وراثتاً علم حاصل کیا۔ تقریب سے قونصل جنرل ایران لاہور محمد حسین بنی اسدی، تبسم نواز وڑائچ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، پیر غلام رسول اویسی، جاوید اکبر ساقی، سید فرحت حسین شاہ، منھاج القرآن، علامہ علی رضا نقوی، علامہ رمضان سیالوی، امجد چشتی جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) صاحبزادہ بلال چشتی، پیر حبیب عرفانی سجادہ نشین دربار وجیہ السیما، اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کتابوں اور تصاویر کی ایک خوبصورت نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button