چند نوجوانوں کا قافلہ آج ہزاروں کی تعداد میں ڈھل چکا ہے، ملک اعجاز
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پہلی بار تنظیم کے قیام کے بعد کنونشن کا انعقاد ہوا تو کنونشن میں ایک ہزار کے لگ بھگ امامیہ کارکنان شریک ہوئے تھے، لیکن اب الحمد اللہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہوتے ہیں، چند نوجوانوں کا قافلہ آج ہزاروں کی تعداد میں ڈھل چکا ہے، یہ عمل تنظیم کی توسیع کی واضح دلیل ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر ملک اعجاز نے لاہور میں سابقین تنظیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملک اعجاز کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا سالانہ 45واں کنونشن 2 ستمبر کو منعقد ہونے جا رہا ہے جو ہمارے لئے خوش آئند موقع ہوگا۔ ملک اعجاز نے کہا ہم اس زمانہ کو دیکھتے ہیں جب ہمیں آئی ایس او جوائن کئے ہوئے 4 سے 5 برس ہوئے تھے اور پہلی بار تنظیم کے قیام کے بعد کنونشن کا انعقاد ہوا تو کنونشن میں ایک ہزار کے لگ بھگ امامیہ کارکنان شریک ہوئے تھے، لیکن اب الحمد اللہ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہوتے ہیں، چند نوجوانوں کا قافلہ آج ہزاروں کی تعداد میں ڈھل چکا ہے، یہ عمل تنظیم کی توسیع کی واضح دلیل ہے۔
ملک اعجاز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایس او اپنے مقصد و ہدف کے لحاظ سے پاکستان میں توسیع کے لحاظ سے کامیاب ہے علم و عمل کا یہ پرچم جو ہمارے سینئرز اور ہم نے بلند کیا تھا اب نئی نسل کے ہاتھ میں ہے اور امید واثق ہے کہ اس علم کو آگے پہنچاتے رہیں گے۔ سابق مرکزی صدر نے کہا کہ مجھے اس تنظیم میں 40 سال ہو چکے ہیں ہمیشہ تنظیم کو رشد کی جانب جاتے دیکھا ہے تمام کارکنان، سینئرز بزرگان سے گزارش کرتا ہوں کہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور اس پرچم کو سینہ بہ سینہ آگہی کیساتھ آگے بڑھائیں۔