پاکستانی شیعہ خبریں

تاجر برادری کو ویزے کی آن لائن فراہمی کی وجہ سے مشکلات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے، ایرانی قونصل جنرل کوئٹہ

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہا ہے کہ تاجر برادری سمیت دیگر لوگوں کو ویزے کی فراہمی کیلئے آن لائن طریقہ کار کی وجہ سے مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، دونوں ممالک میں بینکوں کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بہت جلد پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے ایرانی قونصل جنرل کو بزنس کمیونٹی اور تاجروں کو تجارت کے حوالے سے ویزوں کے حصول میں شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک میں تاجر برادری کی سہولیات کیلئے بینکوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، وفد نے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری کو تجارت کے حوالے سے ویزوں کی تعداد بڑھائی جائے، جس پر ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسٹری کے وفد کی جانب سے کئے جانیوالے مسائل کی نشاندہی پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ کاروباری افراد کے ویزوں کی تعداد بڑھائی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button