پاکستانی شیعہ خبریں

بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کے پورے نیٹ ورک کو گرفتار کرلیا، ثنااللہ زہری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ بھارتی حاضر سروس ایجنٹ کلبوشن یادیو کے پورے تکفیری نیٹ ورک کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہوگی۔

زرائع کے مطابق کوئٹہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی مداخلت کا کھلا ثبوت ہے جب کہ نریندر مودی نے بلوچستان میں مداخلت کا خود اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور جہاد کا نعرہ لگانے والوں نے چند ٹکوں کی خاطر بے گناہوں کے خون کی ندیاں بہائیں جب کہ بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہوگی، مودی کے بیان پر احتجاج کے لیے بلوچستان بھر میں لوگ باہر نکلے ہیں اور وہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ پاکستان سے محبت کی خاطر نکلے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی نے نریندر مودی کی تعریف کر کے ایجنٹ ہونےکا ثبوت دے دیا جب کہ صوبے میں بھارت کے ایجنٹوں کو ایک فیصد بھی نمائندگی حاصل نہیں، براہمداغ کو چیلنج کرتا ہوں کہ پریس کلب کے سامنے 50 آدمی جمع کر کے دکھائیں، ایسے کئی مودی اور براہمداغ آئیں گے جو پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، پاکستان تا قیامت قائم رہے گا اور بلوچستان اس کا حصہ رہے گا، نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے باغی بھارت سے فنڈ حاصل کر رہے ہیں، غریب خاندانوں کو فنڈنگ کرکے پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا تاہم تکفیری دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں ان کے بلوں سے نکال کر باہر لائیں گے اور انجام تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button