Uncategorized

پنجاب میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ، حکومت ان واقعات کا فوری نوٹس لے، ندیم عباس کاظمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیلانے والے اغواء گروپ کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، حیرت ہے پنجاب میں سینکڑوں بچوں کے اغواء کے باوجود صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، پنجاب میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ انتہائی بھیانک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، حکومت ان واقعات کا فوری نوٹس لے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے محلہ سوتری وٹ میں 2 ستمبر (دھرنے) کے حوالے سے جاری رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین ، کاشف رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید علی رضا بخاری اور دیگر موجود تھے۔ سید ندیم عباس کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تکفیری دہشت گردوں کی سرپرستی کے بعد اغواء کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا پنجاب حکومت کے کردار کو واضح کرتا ہے، والدین اپنے بچوں کو سکول، کالج اور پارکوں میں لے جانے سے کترا رہے ہیں، حکومتی وزراء اور اُمراء کے بچے سیکیورٹی حصار میں رہتے ہیں جب کہ غریبوں کے بچے آئے روز اغواء اور قتل کیے جا رہے ہیں، سید ندیم عباس کاظمی نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں اغواء کے واقعات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button