Uncategorized

علامہ مبارک علی موسوی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں منعقد ہوا جس میںصوبائی شوریٰ نے متفقہ طور پر علامہ مبارک علی موسوی کو آئندہ 3 سال کیلئے بھاری اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب منتخب کر لیا ۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سابق سیکریٹری جنرل اور موجودہ شوریٰ عالیٰ کے رکن علامہ عبدالخالق اسد ی کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ حسن ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، علامہ سخاوت قمی ، علامہ ناصر مہدی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔صوبائی شوریٰ کے اراکین نے خفیہ رائے دہی کے بعد متفقہ طور پر علامہ مبارک علی موسوی کو آئندہ 3 سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کاصوبائی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔علامہ عبالخالق اسدی نے نومنتخب سیکریٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔نومنتخب صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے علماہ عبدالخالق اسدی سمیت دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 87 دن کے طویل بھوک ہڑتال کرکے موجودہ حکمرانوں کی ملت تشیع کیخلاف جاری متعصبانہ رویوں اور انتقامی کارروائیوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اس پُرامن تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جاری کیمپ میں آکر بھرپور اظہار یکجہتی بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے مطالبات پر عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کروائی لیکن بدقسمتی سے مطالبات پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہے، پنجاب میں ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں، ہم عزاداری نواسہ رسول ۖ پر کسی بھی قسم کے قدغن کو برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا تو ہم 2 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے، لیکن ابھی تک حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے، ہم آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ 2 ستمبر کو ہرحال میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے اور اس دھرنے کی قیادت خود سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے اور یہ دھرنا ہمارے مطالبات کی منظوری نہیں بلکہ عملدرآمد تک جاری رہیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button