Uncategorized

آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کا آغاز سکاؤٹس سلامی سے ہوگا، تصور کربلائی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ چیف اسکاؤٹ تصور کربلائی نے لاہور میں سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں امامیہ اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز 2 ستمبر سے لاہور میں ہوگا، اس موقع پر اسکاؤٹس شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور سلامی پیش کریں گے۔

زرائع کے مطابق تصور کربلائی نے کہا کہ اسکاؤٹ سلامی کی اس تقریب سے آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی اور ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری خصوصی خطاب کریں گے۔ امامیہ چیف اسکاؤٹ تصور کربلائی نے کہا اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم پیدا کرتی ہے، نظم کے اس سلسلہ کی بدولت ہی آئی ایس او نے ہر مشکل دور میں اس قوم کا ساتھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 روزہ کنونشن کے انتظامی امور سمیت سیکورٹی کے فرائض بھی امامیہ اسکاؤٹس انجام دیں گے جس کیلئے ملک بھر سے سکاؤٹس کے وفود جلد لاہور پہنچ جائیں گے۔ اس موقع پر سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ علی حیدر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button