کراچی،کورنگی نمبر 4 میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے صائم رضوی شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 32 سالہ شیعہ جوان سید صائم رضا رضوی شھید ہوگئے، جسدِ خاکی جناح اسپتال منتقل۔
زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے آفس جانے والے 32 سالہ شیعہ جوان صائم رضا رضوی شھید ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق قومی معاملات میں انتہائی متحرک سید صائم رضا آج آفس جانے کے لئے اپنے گھر سے جیسے ہی باہر نکلے تو قریبی امام بارگاہ کے پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق صائم رضا جیسے ہی امام بارگاہ کے پاس پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر پہلے سے موجود تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،صائم رضا رضوی موقع پر ہی شھید ہوگئے۔شھید صائم رضا کے جسدِ خاکی جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شھید صائم رضا رضوی ایک انتہائی پرخلوص اور متحرک جوان تھے جو اپنے علاقے میں رہائش پزیر لوگوںکی بلا تفریق مدد کیا کرتے تھے۔قومی معاملات میں تحرک کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ان کو پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی تھیں لیکن شھید صائم رضا انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے اور دشمنانِ ملک و ملت کی آنکھ میں کانٹا بن کر چبھتے رہے، اور آج بلاآخر دینِ اسلام اور ملک و ملت کے ازلی دشمن سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں نے اپنی سفاکیت دکھاتے ہوئے قوم و ملت سے ایک پرخلوص،انسان دوست جوان سید صائم رضا رضوی کو ہمیشہ کے لئے جدا کردیا۔