پشاور میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، کالعدم سپاہِ صحابہ کا تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) اور بم ڈسپوزل یونٹ پشاور نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پتنگ چوک میں سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بم نصب کرنے والے تکفیری دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی پشاور کو اطلاع ملی تھی کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگرد تباہی پھیلانے کی غرض سے پشاور میں عوامی مقام پر بم نصب کرنے والے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی نے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا، اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ رنگ روڈ پر پتنگ چوک میں ایک مشکوک ڈبہ پڑا ہے، جس پر سی ٹی ڈٰنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کردیا اور رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے بم سپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کو طلب کرلیا۔بی ڈی یو نے مشکوک ڈبہ میں بم کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ پشاور کے مطابق ڈبہ میں 5 کلو گرام وزنی بم نصب تھا، جو کہ پھٹ جانے کی صورت میں بڑی تباہی پھیلا سکتا تھا۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران بم نصب کرنے والے تکفیری دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔