Uncategorized

وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، رضا امام نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر ملک و قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں، انہی عناصر نے پشت پناہی سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی سمیت ملک بھر میں کھلے عام فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رضا امام نقوی کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت و استحکام کیلئے لازمی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اورملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں اور انکی ہر سطح پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔انجینئر رضا امام نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے خطرناک اور انتہائی تشوشناک ہے، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائیں۔

انجینئر رضا نقوی نے مزید کہا کہ کراچی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں نے ایک بار پھر شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔تکفیری دہشتگرد عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد کی فضا کو خراب کرکے نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لہٰذا حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، دہشتگرد عناصر کو کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینا شہر کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button