Uncategorized

گجرات میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبہ پنجاب کےشہرگجرات میں انسداد دہشت گردی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار فرار ہو گئے. تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کےحکام کا کہناتھا کہ گجرات کے علاقہ رکھ پبی میں پانچ دہشت گردوں کے مقیم ہونے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی. سی ٹی ڈی کو ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا،اسی دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی.جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ چار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. ہلاک دہشت گرد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی.

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا. جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے. یاد رہے کہ رواں سال مئی میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے گجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button