پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: سریاب روڈ پر تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فرنٹئیر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کا کہنا ہے کہ سریاب روڈ کے علاقے میں قائم ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی اہلکار معمول کے سیکیورٹی گشت پر تھے کہ تکفیری دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور انھوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں متعدد کالعدم تکفیری دہشتگرد گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button