Uncategorized

ڈی جی رینجرز کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات ، شرپسندعناصر کیخلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے جس میں نے انہوں نے وزیر اعلیٰ کوشرپسندوں کیخلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرانے والے اداروں کا آپس میں مکمل تعاونہے شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button