Uncategorized

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم سپاہِ صحابہ کے 4 تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے علاقے مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے 4 تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 3 تکفیری دہشتگرد فرار ہوگئے۔

زرائع کے مطابق محکمہ انسدادِ دہشتگردی پنجاب(سی ٹی ڈی) نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر مناواں کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں موجود دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے چار تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے، جبکہ تین تکفیری دہشتگرد اپنے آبائو اجداد کی پیروی کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق واصلِ جہنم ہونے والے چاروں تکفیری دہشتگرد مون مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق مارے جانے والے چاروں تکفیری دہشتگردوں کی شناخت زبیر، عبدالوہاب، عدنان اور عتیق الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی میں واصلِ جہنم ہونے والے چاروں تکفیری دہشت گرد 2008ء کو علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکے اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھے۔اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران فرار ہونے والےتینوں تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button