Uncategorized

صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا خطرہ ، 338تعلیمی ادارے حساس قرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 338سکول ، کالجز اور یونیورسٹیوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔ ابتک نیوز کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو انتہائی حساس اور حساس کی 2کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ، انتہائی حساس میں 207اجبکہ حساس میں 131تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کالجز میں 35انتہائی حساس اور 23کو حساس کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے پیش نظر 23یونیورسٹیز کو انتہائی حساس اور 1کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح سکولوں میں 149انتہائی حساس اور 107کو حساس کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم انتہائی حساس اور حسان تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button