Uncategorized

سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، ڈی جی رینجرز کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تجویز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے شہری علاقوں کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے سندھ میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت اہم صوبائی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے اجلاس کو ستمبر 2013 میں کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 848 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جس میں 654 کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ اور 95 کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 5 ہزار 863 وارداتوں کا اعتراف کیا۔

ڈی جی رینجرز نے اجلاس کے دوران شہری علاقوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے صوبے میں رائج کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی کوٹہ 60 فیصد جب کہ شہری کوٹہ 40 فیصد ہے، جرائم سے بیزاری کے لئے احساس محرومی کو ختم کرنا ہو گا، صرف آپریشن سے پرامن سندھ کا خواب پورا نہیں ہوگا بلکہ ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں میرٹ پر عمل کرنا ہوگا۔

اجلاس کے دوران مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے سندھ حکومت کا تیار کردہ مسودہ پیش کیا جس کے تحت دینی مدارس کو 3 اداروں سے رجسٹریشن کرانی ہوگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل دینی مدارس کی مشاورت سے ہی نافذ العمل کیا جائے گا جسے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے تمام فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button