Uncategorized

سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے، مولا بخش چانڈیو

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے اور اس حوالے سے مدارس کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

زرائع کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے اس حوالے سے دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ کام اس انداز سے ہو اس میں افراتفری نہ ہو اور سب لوگوں کے لیے قابل قبول ہو، مدارس کی رجسٹریشن پر تمام لوگوں کے ساتھ متفقہ طور پر اس قانون پر عملدرآمد کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button