Uncategorized

آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں مکمل، آج اسکاؤٹ سلامی سے آغاز ہوگا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آج (جمعہ) سے ہوگا کنونشن 3 روز تک جاری رہے گا۔ کنونشن کے سلسلہ میں المصطفیٰ ہائوس لاہور میں مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، آغاز سکاؤٹ سلامی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کے گوش و کنار سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جو کنونشن کی آخری روز تک جاری رہے گا۔ شرکاء کے استقبال کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ سکاؤٹس سلامی پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے جبکہ را ت گئے محفل مزاکرہ منعقد ہوگی جس میں سابقین آئی ایس او شریک ہونگے۔

احسن نقوی کا کہنا تھا کہ مرکزی صدر آئی ایس او علی مہدی اور امامیہ چیف سکاؤٹ تصور کربلائی مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، کنونشن تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا، طلبا میں تعلیم و تربیت کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے مختلف سٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کنونشن میں ڈویژنز اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے اور احتساب کا عمل بھی ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button