حکومت مخالف تحریک میں مصروف عمران خان نے نئے پاکستان کوتکفیری دہشتگردوں کے سپرد کردیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرتے ہوئے نئے پاکستان کی حکومت کی باگ دوڑ تکفیری دہشتگردوں کے سپرد کردی۔کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پشاور میں کرسچن کالونی کے حملے کے فوری بعد ضلع مردان میں ضلع کچہری کے گیٹ پر خودکش حملے میں 12 افراد شھیدجبکہ 41 زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق آج صبح نئے پاکستان کے دارلحکومت پشاور میں واقع کرسچن کالونی پر حملے کے بعد حکومت مخالف تحریک میں مصروف بانی نئے پاکستان عمران خان کےنمک خوار ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار”کے سفاک دہشتگردوں نےمردا کی ضلعی کچہری پر خودکش حملہ کردیا۔ڈی آئی جی مردان اعجاز خان نے مردان خودکش دھماکے میں 12 افراد کی شھادت کی تصدیق کردی۔اطلاعات کے مطابق تکفیری خودکش حملہ آور نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور پھر ضلع کچہری گیٹ پر خود کو اڑالیا۔ڈی پی او مردان کے مطابق حملے میں 8 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
مردان کے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو میں بتایا تھا کہ سفاک تکفیری خودکش حملہ آور نے پہلے دستی بم حملہ کرکے اپنا راستہ کلیئر کیا اور پھر کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایاانھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں بہت زیادہ سیکیورٹی ہوتی ہے، کیونکہ یہاں کئی اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں جبکہ یہاں سیکیورٹی کیمرے بھی نصب ہیں۔
دوسری جانب مردان خودکش دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیاسے گفتگو میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں شھید اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں سمیت وکلاء اور عام شہری شامل ہیں۔دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد ضلع کچہری جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔کچہری روڈ مردان کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں لوگ کافی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ مردان میں ہونے والا خودکش حملہ، خیبر پختونخوا میں آج دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل علی الصبح سفاک تکفیری دہشت گردوں نے دارالحکومت پشاور کے وارسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر حملہ کیا تھا، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بناتے ہوئے چار سفاک تکفیری خودکش حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا۔