Uncategorized

لاہور اور راولپنڈی میں اہم شخصیات پر حملوں کا خدشہ، الرٹ جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خفیہ اداروں نے پنجاب باالخصوص لاہور اور راولپنڈی میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےدہشتگردانہ حملوں کا الرٹ جاری کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس حکام کو لاہور اور راولپنڈی میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کی جانب سے متوقع دہشتگردانہ حملوںکے حوالے سے محکمہ پولیس اور ریلوے کے حکام کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد ستمبر کے پہلے ہفتہ میں راولپنڈی یا راولپنڈی سے لاہور چلنے والی ٹرین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی 3 اہم شخصیات جن میں مولانا فضل الرحمان، مشیر وزیراعظم امیر مقام اور وزیر اعلی بلوچستان ثنااللہ زہری کو بھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں، لہذا ان کی سیکیورٹی کو سخت کیا جائے۔ اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی ریلوے، سی سی پی او لاہور سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلے کے ذریعہ آگاہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button