Uncategorized

مہدویت بشری آرزو نہیں بلکہ زندگی کی حقیقت کا نام ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی کنونشن میں منعقدہ "نوید سحر کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا نظریہ مہدویت مکتب تشیع میں زندہ تصور ہے، جو ملت کے تحرک کا باعث بنتا ہے، یعنی تصور مہدویت کا یہ نظریہ تحرک اور جوش کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہدویت بشری آرزو نہیں بلکہ زندگی کی حقیقت کا نام ہے۔ علامہ امین شہیدی نے مہدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مہدوی معاشرے میں انسانی اقدار کی پامالی ہرگز نہیں ہوگی، مہدوی معاشرے کیلئے زمینہ سازی کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم اپنے نفس کی تربیت کرتے ہوئے مہدوی معاشرہ کی طرف بڑھ سکتے ہیں، اس کیلئے پاکیزہ راستے کا انتخاب بھی مشروط ہے، اس لئے مہدوی معاشرہ کے قیام کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لشکر مہدی کا ہراول دستہ ہیں، آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آئی ایس او نے انقلاب مہدیؑ کیلئے زمینہ سازی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button