Uncategorized

سندھ کے مختلف شہروں میں 7 ہزار 724 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سندھ کے مختلف شہروں میں 7 ہزار 724 مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے ان مدارس کی نگرانی میں مدد ملے گی۔

زرائع کے مطابق اسپیشل برانچ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سندھ بھر میں 7 ہزار 724 دینی مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کا سروے مکمل کیا گیا، جس کے بعد اب سندھ بھر میں قائم مدارس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔ اسپیشل برانچ سندھ کے مطابق کراچی کے 3 ہزار 110، حیدرآباد کے 1 ہزار 291، میرپورخاص کے 750، سکھر کے 1 ہزار 536 اور لاڑکانہ کے ایک ہزار 37 مدارس کی جیو ٹیگنگ کی گئی۔ سندھ بھر میں 2 ہزار 302 مدارس بند، جبکہ ایک ہزار 184 مدارس غیر رجسٹرڈ ہیں، جن کو ضابطے میں لانے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عمارتوں کی نگرانی کیلئے جیو ٹیگنگ ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ سندھ بھر میں جیو ٹیگنگ کا فیصلہ سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button