Uncategorized

مودی پاکستان کی نفرت میں اندھا ہو چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مودی کی دھمکیوں کا جواب دینا نواز شریف کا قومی فرض ہے، پاکستان کے تحفظ کیلئے 65ء والے جذبے کی ضرورت ہے، شریف برادران ’’سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست ‘‘ کے علمبردار ہیں، اپوزیشن کی احتجاجی ریلیوں نے تخت لاہور اور تخت اسلام آباد کے شہزادوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نےراولپنڈی میں عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے پر پارٹی کارکنوں او ر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحابزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، دولت گردی دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے، جنرل راحیل شریف سول حکومت کی نااہلیوں کا کفارہ ادا کر رہے ہیں، نواز شریف بھارت سے اس زبان میں بات کیوں نہیں کرتے جس زبان میں مودی پاکستان کو للکار رہا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الطاف، مودی اور اچکزئی کی ہرزہ سرائی پر وزیراعظم کی خاموشی قومی جرم ہے۔ تمام جماعتیں کراچی میں ملک دشمنوں کا صفایا کرنے کیلئے رینجرز کا ساتھ دیں، حکومت الطاف اور اس کے پیروکاروں کیخلاف نمائشی نہیں مؤثر اقدامات کرے، حکمران مصلحتیں چھوڑ کر غداروں کیخلاف دوٹوک پالیسی اختیار کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مودی کو اپنی نواسی کی شادی میں بلانے والا وزیراعظم بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سفارتکاری عروج پر ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، مودی پاکستان کی نفرت میں اندھا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریڈیو پر بلوچی نشریات شروع کرنے کا مقصد بلوچستان کی عوام کو پاکستان کیخلاف بھڑکانا ہے، حکمران قوم سے ٹیکس لیتے ہیں اور خود ٹیکس ادا نہیں کرتے، نواز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، پاکستان کو متحد رکھنے کا سہر ا پاک فوج کے سر ہے، قوم احتساب، انصاف اور حساب چاہتی ہے، رانا ثناءاللہ وزیر لاقانون ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button