بلوچستان کے مغوی بچوں کو افغانستان میں دہشتگرد بنائے جانے کا انکشاف
شیعہ نیوز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: بلوچستان سے بچوں کو اغوا کرکے افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت کیلئے 5 سے 6 لاکھ روپے میں فروخت کردیا جاتا ہے۔ ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے اغوا کاروں کے سرغنہ کو 6 سہولت کاروں سمیت گرفتار کرکے چاغی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا۔ یہ انکشاف ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل توصیف شہزاد نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بازیاب کرائے گئے 10 سالہ مغوی بچے سید نبی کو بھی میڈیا کو پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اغوا کار نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ان کے گروہ نے پانچ چھ بچے اغوا کررکھے ہیں جنہیں وہ کچھ دن کوئٹہ شہر میں ٹھہرانے کے بعد افغانستان لے جاتے ہیں۔ سید نبی کو بھی افغاستان لے جانا چاہتے تھے، اس کی نشاندہی پر گروہ کے مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جن میں 2 افغانی 4 مقامی افراد شامل ہیں تام گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔