پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی ناسور ہے، عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا چیلنج ہے، یاسر آفریدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر کام کرینگے، حق دار کو حق دلائیں گے۔ محکمہ پولیس کو سیاست سے بالاتر اور عوام کو براہ راست جواب دہی کیلئے پولیس آرڈینس 2016 کو منظور کرکے نافذ العمل کرایا ہے۔ 2015 کے مقابلے میں 2016 کے دوران ڈیرہ پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت کنوئنیر سردار اسماعیل بلوچ نے کی جبکہ ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی سمیت ضلع کونسل کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ پولیس نے 17 دسمبر 2014 سے 14 اگست2016 تک 701 سرچ آپریشنز کیئے اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ 13 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 6396 سنیپ چیکنگ کی۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2098 سکول ہیں جنکی باقاعدہ سکیورٹی چیک کی جاتی ہے۔ دوران چیکنگ حفاظتی انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر 360 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ایڈوائزری نوٹس جاری کیئے گئے۔ عمل درآمد نہ ہونے پر 229 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیئے گئے۔ تھانہ کینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سی پی او خیبرپختونخواہ کو لیٹر تحریر کیا گیا ہے۔ یو این ڈی پی کی مدد سے تھانہ کینٹ، پنیالہ اور صدر کو ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کیلئے 18 پوائنٹس پر ناکہ بندیاں لگائی گئیں ہیں، انہوں نے کہا کہ 9/11 کے واقعات کے بعد دہشتگردی پوری دنیا کیلئے ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے، خصوصاً پاکستان میں دہشتگردوں نے پبلک مقامات، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنایا بندوق اور بارود کے زور پر اپنی عمل داری قائم کرنا چاہی، بے گناہ انسانوں کو قتل اور قیمتی املاک کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے گرے ہوئے مورال کو بلند کرنا، حوصلہ اور ہمت پیدا کرنا، قانون کی حکمرانی قائم کرکے حکومتی رٹ بحال کرنا عوام کا ڈر اور خوف دور کرکے ان میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہمارے لیے چیلنجز ہیں۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ دشمن سمجھ لے کے ہم اس دیس کے امین ہیں۔ اس چمن کی آبیاری ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون سے کی ہے ہم کبھی بھی اس گلشن کو اجڑنے نہیں دینگے اور ضرورت پڑنے پر اس سے بھی زیادہ قربانیاں دے کر اس وطن کے بیٹے وطن سے محبت کی داستانیں رقم کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button