مہمند ایجینسی،مسجد کے قریب تکفیریوں کا دہشتگردانہ حملہ، 16 نمازی شہید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مہمند ایجینسی کی تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینہ میں مسجد کے تکفیری دہشتگردوں جے حملے کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قرب موجود عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے میں 16 افراد کی شہادتوں اور 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نوید اکبر نے شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 16افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو باجوڑ کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔