ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں متولیان کا اجلاس
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عیدالاضحٰی کے فوراً بعد محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے مشاورتی مجالس کا آغاز ہوجاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام سیدعلیاں امام بارگاہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔
زرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کے تمام تھلہ جات کے متولیان نے شرکت کی اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف خدشات، امکانات اور انتظامات میں بہتری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے متولیان کو حکومتی انتظامات بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اور سٹیشن کمانڈر کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر متولیان نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے بعد نیاز کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔