پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور، سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ " جماعت الاحرار" نے قبول کرلی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پشاور میں تین سکیورٹی اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے منحرف تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
زرائع کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ خزانہ گیٹ پر کیری ڈبہ میں سوار تین سکیورٹی اہلکاروں کو جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے تکفیری دہشتگردوں نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ آپریشن الرعد کا تسلسل ہے۔ اپنے بیان میں احسان اللہ احسان نے پاک فوج اور دیگر اہلکاروں پر مزید حملوں کا اعلان بھی کیا ہے۔