Uncategorized

لاہور سمیت 16 ڈویژنز میں آئی ایس او کے کنونشنز کا انعقاد جمعہ سے ہوگا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تنظیم کے سالانہ کنونشن کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے تمام ڈویژن میں کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا جس میں تمام اراکین عمومی شریک ہوں گے۔ کراچی، گلگت اور بلتستان میں کنونشنز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت 16 ڈویژنز میں سالانہ کنونشن کا انعقاد جمعہ سے ہوگا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر توقیر تقی نے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی آفس سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔تقیر تقی کا کہنا تھا کہ کنونشن کے پہلے روز یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریز یونٹس کی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے جبکہ دوسرے روز شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شب شہداء منائی جائے گی۔ کنونشنز کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب بھی ہوگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور راولپنڈی میں ہونیوالے ڈویژنل کنونشنز میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں آئی ایس او کے اراکین، سینئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button