ایڈیشنل آئی جی سندھ کے پی ایس او عدنان صدیقی کا رویہ شیعہ علماء کونسل کے ساتھ انتہائی متعصبانہ ہے، یعقوب شہباز
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ محرم الحرام سے قبل انتظامیہ کی طرف سے ہونے والی میٹنگ میں شیعہ علماء کونسل کو نظر انداز کرنا انتہائی تشویش ناک ہے، شیعہ علماء کونسل پاکستان ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے اس کو نظر انداز کرنے کا مطلب پوری ملت جعفریہ کو نظر انداز کرنا ہے، گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سندھ کے آفس میں ہونے والی میٹنگ میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا جو قابل مذمت ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ کے پی ایس او عدنان صدیقی کا رویہ شیعہ علماء کونسل کے ساتھ انتہائی تعصبانہ ہے، لگتا ایسا ہے کہ یہ کام وہ کسی کے اشارے پر کر رہے ہیں، ہم آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عدنان صدیقی کے اس اقدام کا نوٹس لیں، ہمیں امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ پولیس ہم سے بھرپور تعاون کرے گا۔