Uncategorized

پنجاب میں محرم کے دوران فوج و رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  پنجاب حكومت نے صوبے میں امن و امان برقرار ركھنے كے لیے محرم الحرام كے دوران فوج و رینجرز طلب كرنے كی منظوری دے دی۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب کے 21 انتہائی حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 60 کمپنیاں تعینات ہوں گی، جس کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھجوائی جائے گی۔ پنجاب میں محرم الحرام كے دوران دہشت گردی کے خدشات كے پیش نظر امن قائم ركھنے كیلئے فوج و رینجرز كی مدد طلب كر جارہی ہے۔ سول سیكریٹریٹ محكمہ داخلہ میں سیكرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فوج و رینجرز كی 60 كمپنیاں طلب كرنے كیلئے منظوری دی گئی۔

محكمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع كا كہنا ہے كہ ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت دیگر حساس شہروں میں فوج اور رینجرز كی كمپنیوں كو تعینات كیا جائے گا۔ فوج و رینجرز كچھ اضلاع میں یكم محرم اور بعض اضلاع میں 4،9 اور 10 محرم كو تعینات ہونگی۔ لاہور میں 3 فوج اور 3 رینجرز كی كمپنیاں تعینات ہوں گی، راولپنڈی میں 10 فوج و رینجرز كی كمپنیاں تعینات ہوں گی، رحیم یار خان میں 3 فوج و رینجرز، ڈیرہ غازیخان 4،4 فوج و رینجر زكی كمپنیاں تعینات ہوں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button