پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا گزشتہ شب تفتان باڈر کا دورہ، زائرین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ شب تفتان بارڈر پر مشکلات میں گھیرے زائرین کے ہمراہ رات گذار ی اور بارڈر پر موجود متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کی اور زائرین کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر زور دیا، اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے آغا رضا کے ہمراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈر پر خود جاکر زائرین کے مسائل کا قریب سے مشاہد کرنے اور وہاں موجود ایف آئی اے اور امیگریشن آفیسر سے ملاقات کرنے کا مستحکم ارادہ کیا اور حکومتی وارنگ کے باوجود خطرات مول لے کر تفتان بارڈر کی جانب روانہ ہوگئے۔

شیعیت نیوز کے مطابق گذشتہ رات علامہ راجہ ناصر عباس تفتان بارڈر پر پہنچے جہاں انہوں نے کئی دنوں سے مشکلات میں گھیرے زائرین کے ساتھ رات گذاری ، بتایا گیا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پاسپورٹ آفس کے متعلقہ افسراں، ایف آئی آے اور ایف سی کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ زائرین کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، میں خود یہاں آیا ہوں تاکہ ان مسائل کا مشاہد ہ کرسکوں۔

واضح رہے کہ ایران و عراق سے زیارت کرکے پاکستان واپس آنے والے زائریں کو تفتان بارڈر پر کئی کئی دنوں تک حکومتی و سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے روک کر رکھا جاتا ہے اور انہیں کسی بھی قسم کی سہولیات تک نہیں دی جاتی، جبکہ بیمار زائرین کے لئے علاج معالج کا بھی اہتمام نہیں ہے، اس صورتحال پر حکومت بلوچستان و وفاق سے کئی مرتبہ بات چیت ہوئی ہے مگر وہ ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس کا تفتان بارڈر کی جانب اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر مار چ کرنا اور وہاں رات بسر کرناحکومتی بے حسی کو توڑنے کے کافی ہےلیکن اگر ابھی بھی ان مسائل کو حکومت نے سنجیدہ نہیں لیا تو پوری قوم تفتان بارڈر کی جانب مارچ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button