پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، 1 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور کے باچاخان چوک میں پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا جبکہ ایک تکفیری دہشتگرد کوبھی گرفتارکیا گیا۔ پولیس کے مطابق باچاخان چوک میں ایک دہشتگرد کو بم نصب کرتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔ بم ایک برتن میں نصب تھا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکاہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، بم 3کلو گرام وزنی تھا۔ دہشتگرد سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button