Uncategorized

سنی اتحاد کونسل کا "کرش انڈیا" مہم چلانے کا اعلان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ’’کرش انڈیا مہم ‘‘ چلائے گی، مہم کے دوران بھارت مردہ باد پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارت سے دوستی کے علمبردار حکمرانوں کے ہاتھوں ملک غیر محفوظ ہے، پاکستان کو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنیوالے دلیر وزیراعظم کی ضرورت ہے، بھارت پاکستان پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اور ان حالات میں ہمارا وزیراعظم لندن میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ ہے۔ ملکی سیاست کیلئے اگلے دو ہفتے اہم ہیں، جنگی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم کو امریکہ سے لندن کی بجائے پاکستان آنا چاہیئے تھا، ناکام حکمران ملک وقوم کی کی جان چھوڑ دیں، مفاداتی اور مالیاتی سیاست نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکمران خاندان کی جان نہیں چھوٹے گی، تحفظات کو چھوڑ کر پاکستان کی سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے، دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیر میں ہو رہی ہیں، بھارت جنوبی ایشیاء کا بھیڑیا بن چکا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button